ابنا: سیاسی اور عسکری قیادت نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو ملک کے بہترین مفاد میں قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملکی مفاد ہر شے پر مقدم رہے گا اور قومی مفاد میں کیے جانے والے فیصلوں پر کسی طرح کا کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔ جمعرات کو یہ فیصلہ صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی پر مشتمل "ٹرائیکا" نے موجودہ ملکی صورتحال میں جمعرات کو ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں کیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی اور امن وامان کی صورتحال، جمہوری حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے کے بعد عبوری حکومت کے قیام، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے اور اس سلسلے میں امریکہ کی جانب سے پابندیوں کی دھمکیوں اور افغانستان کی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آرمی چیف نے، اپنے نجی دورہ سعودی عرب کے موقع پر سعودی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں، صدر اور وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔
ذرائع کے مطابق ٹرائیکا نے ملک میں پہلی بار جمہوری حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت اور جمہوری ادارے مضبوط ہوئے ہیں۔ صدر اور وزیر اعظم نے جمہوری عمل کی مسلسل حمایت کرنے پر مسلح افواج کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے یقین دلایا کہ مسلح افواج عام انتخابات کے شفاف انعقاد کیلیے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گی اور انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سول انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔
ادھر ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے درمیان جمعرات کو ملاقات ہوئی، جس میں عام انتخابات سے متعلق اہم قومی امور پر بات ہوئی۔ ذرائع نے کہا کہ صدر،وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں انتخابات کے عمل کو پرسکون بنانے اور ملک میں سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ملک کے تینوں اعلٰی عہدیداروں میں اس بات پر اتفاق تھا کہ انتخابات کا وقت پر انعقاد جمہوری تسلسل کیلئے ضروری ہے۔ ایک اور ذریعے نے بتایا کہ ایوان صدر میں ایک اور اعلٰی سطح اجلاس میں نگران حکومت کی تشکیل کے معاملے پر غور کیا گیا۔ صدرکی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور وزیر قانون فاروق ایچ نائیک بھی موجود تھے۔ وزیر قانون نے نگران وزیراعظم کیلئے آئینی اقدامات پر صدر کو بریف کیا اور اس حوالے سے پیپلزپارٹی اور اپوزیشن کی طرف سے نگران وزیراعظم کے ناموں سے متعلق صدر کو آگاہ کیا۔
صدر اور وزیراعظم نے عمرہ کی ادائیگی پر آرمی چیف کو مبارکباد دی۔ آئی این پی کے مطابق سیاسی اور عسکری قیادت نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کوملک کے بہترین مفاد میں قراردیتے ہوئے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملکی مفاد ہر شے پر مقدم رہے گا اور قومی مفاد میں کئے جانے والے فیصلوں پر کسی طرح کا کوئی بیرونی دباوٴقبول نہیں کیا جائے گا۔ جمعرات کو یہ فیصلہ صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی پر مشتمل ”ٹرائیکا“ نے موجودہ ملکی صورتحال میں جمعرات کو ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں کیا۔ ذرائع کے مطابق ٹرائیکا نے ملک میں پہلی بار جمہوری حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت اور جمہوری ادارے مضبوط ہوئے ہیں۔ صدر اور وزیراعظم نے جمہوری عمل کی مسلسل حمایت کرنے پر مسلح افواج کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔
.....
/169